اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں رواں برس ہونے والی فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد سے ترک افواج اور حکومت کو اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ ترک حکام نے بغاوت میں ملوث مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک سے خود ساختہ طور پر جلاوطن فتح اللہ گولن جو کہ رواں برس ہونے والی بغاوت کے بنیادی کردار سمجھے جا رہے ہیں کے بھائی کو ترک حکام نے گرفتار کر لیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس فوجی بغاوت کے لئے فضا سازگار کرنے اور اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں ترک بغاوت کی پس پردہ قیادت بھی کی۔
واضح رہے کہ رواں برس ہونےوالی فوجی بغاوت کو ترک صدر اور عوام نے مل کر ناکام بنایا تھا جس کے بعد سے ترکی میں ایک گرینڈ آپ۔ اسریشن بھی جاری ہے ۔ جس میں اب تک 36ہزار سے زائد افراد کو باقاعدہ گرفتار کیا جا چکا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور فوج کے اہلکاروں کو برطرف کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب ترکی نے امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر رکھا رہا ہے جس پر رواں ماہ کچھ پیش رفت بھی ہوئی ہے۔
ترک صدر کو بغاوت کے بعد سے اب تک سب سےبڑی کامیابی
3
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں