بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

’’بھارت کو جنگی جنون مہنگا پڑ گیا ‘‘

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے جنگی جنون نے اپنے ہی شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کے ساتھ ہی بھارتی حکومت نے لائن آف کنٹرول کے قریب کئی دیہات خالی کرالیے لیکن اپنے ہی شہریوں کو سہولت دینا بھول گئی،گھر بار چھوڑنے والوں کا کہنا ہے نہ کوئی ٹرانسپورٹ ہے اور نہ ہی گھروں میں رہ جانے والے سامان کی حفاظت کا انتظام، عمر بھر کی جمع پونجی کوئی اٹھا لے گیا تو ان کا کیا بنے گا۔بھارتی حکومت نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ 10 کلومیٹر تک کا علاقہ خالی کرانے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اپنا گھر بار چھوڑ کرنے جانے والے اب خوف کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے محفوظ علاقوں کی طرف جانے کے لیے حکومت نے کوئی انتظامات نہیں کیے ہیں۔ حکومت کی طرف سے ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں اور نہ ہی انہیں کوئی مالی امداد دی گئی ہے۔اپنا گھر چھوڑنے والے اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ جو سامان وہ چھوڑ کر جا رہے ہیں چوری ہو جائے گا اور وہ ذہنی طور پر اس سامان کو کھو چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کوئی سہولت دیئے بغیر گائوں خالی کروانے سے بھارتی عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جس کے بعد بھارتی شہری اپنی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے ہیں ،نعرے بازی سٹار ٹ ہوگئی ہے اور بھارتی ترنگے کو نذرآتش کیا جارہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…