کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اگلے سال ایک لاکھ سے زائد افغا باشندوں کی وطن واپسی کا امکان ہے ،افغان مہاجرین دباؤ کا شکار ہیں،میزبان ملکوں میں انکی تعدا د میں اضافہ ہورہا ہے ،افغان حکومت مہاجرین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ایک جامع پروگرام کے تحت پوری طرح تیا ر ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ بین الاقومی امیگریشن قوانین اور دیگر قوانین کے تحت یورپی ممالک کے ساتھ مسئلے کے اشتراک کیلئے ایک ٹیم کو مقرر کیا گیا ہے ۔اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اگلے سال ایک لاکھ سے زائد افغا باشندوں کی وطن واپسی کا امکان ہے ،افغان مہاجرین دباؤ کا شکار ہیں،میزبان ملکوں میں انکی تعدا د میں اضافہ ہورہا ہے۔