ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان پر آبی حملے کا وار …بھارت ’’واٹربم ‘‘کیسے چلائے گا؟سازش بے نقاب

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے روگردانی کے دھمکی دینے کے بعد پاکستان کےخلاف نئی سازش تیارکرلی ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کو بنجر بنانے کے لئے بھارت نے اگلے دس برس میں 225چھوٹے بڑے ڈیم بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ۔بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کے تینوں دریاؤں پر ڈیم بنانے کیلئے پاکستان مخالف ممالک بھی اربوں ڈالر کی گرانٹ دینے کو تیار ہیں ۔بھارتی ”آبی حرب“منصوبے کی تکمیل سے پاکستانی دریاؤں میں پانی کی مقدار 58فیصد تک کم ہو جائے گی ۔پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع بنجر ہونے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا ۔بھارت نے ہمالیہ کے ہر بیس کلو میٹر کے فاصلے پر ڈیم بنا نے کیلئے ماہرین کو ٹاسک دیدیا ہے ۔2020ءکے بعد بھارت ایٹمی جنگ کے بجائے ”واٹر وار “کے ذریعے پاکستان کو قابو کرنے کیلئے بلیک میلنگ کرنے کی پوزیشن میں آجائے گا ۔پاکستان دس بڑے ڈیم بنا کر بھارتی منصوبے کو ناکام بنا سکتا ہے۔آبی ماہرین کاکہناہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کونئے ڈیم بنانے میں پاکستان اورعالمی بینک کی اجازت درکارہوگی ۔آبی ماہرین کاکہناہے کہ اگرسندھ طاس معاہدے کی بھارت نے پاسداری نہ کی توچین بھی بھارت کے لئے دریائوں کے پانی کوروکنے کےلئے ڈیمزتعمیرکرسکتاہے جبکہ اس وقت چین کومزیدڈیموں کی ضرورت بھی ہے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…