جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتاریاسین ملک کے بارے میں انتہائی بری خبر آگئی

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پرنظربند چیئرمین محمد یاسین ملک کو میڈیکل چیک اپ کیلئے سرینگر کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد یاسین ملک کوہمہامہ میں انتہائی خستہ حالت میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور وہ بہت کمزور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا چیک اپ کرانے کیلئے انہیں سرینگر کے فلورنس ہسپتال لے جایاگیا ۔ ترجمان نے مزید کہاگزشتہ ہفتے ان کے ٹیسٹ خیبر ہسپتال میں کرائے گئے تھے جن کے نتائج درست نہیں آئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر سجاد قریشی نے انکا معائنہ کیا اور انہیں دل، گردوں اور دیگر بیماریوں کے حوالے سے بہت سے ٹیسٹ کرانے کا مشور ہ دیا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ یاسین ملک کے گردے کی پتھری بڑھ گئی جس کی وجہ سے وہ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر وں کے مطابق انکی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور انہیں ایک ہفتے کے بعد دوبارہ معائینہ کرانے کیلئے کہاگیا ہے ۔ طبی معائینے کے بعد انہیں دوبارہ جوائنٹ انٹیرو گیشن سینٹر ہمہامہ دوبارہ منتقل کردیاگیاہے۔واضح رہے کہ دوروزقبل یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھارتی فوج کی قید میں ان کے شوہریاسین ملک کی حالت خراب ہے اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیاتھاکہ پاکستان اس معاملے میں کرداراداکرے ۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…