بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بڑے اسلامی ملک کا اسرائیل کیساتھ خفیہ معاہدہ ۔۔۔! کیا معاہد ہ کیا گیا ؟ اہم رکن اسمبلی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کے رکن پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت حکومت اور اسرائیل کے مابین بڑے معاہدے ہونے جا رہے ہیں جس میں دفاعی معاہدے کے ساتھ ساتھ خفیہ اطلاعات کا تبادلہ بھی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ہونے کے تحت ہم تو یہودی سرزمین اسرائیل کی مانتے تک نہیں تو پھراس کے ساتھ کیسا معاہدہ جس کے جواب میں کویتی حکومت نے صہیونی ریاست اور کویت کے درمیان خفیہ انٹلیجنس تعاون سے متعلق میڈیا میں آنیوالی اطلاعات کو قطعا بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔ کویت نے کہا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کیساتھ تعلقات قائم کرنیوالا آخری ملک ہو گا۔اطلاعات کے مطابق کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ الشیخ صباح الخالد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت اور اسرائیل کے درمیان انٹلیجنس تعاون کی خبریں قطعا بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ ہیں۔الشیخ صباح الخالد نے کہا کہ جب پوری اسلامی دنیا اسرائیل کو تسلیم کرلے گی اس کے بعد کویت فیصلہ کریگا کہ آیا صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کویت کے سابق امیر الشیخ جابر الاحمد الجابر الصباح کا وہ قول دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کویت صہیونی ریاست کیساتھ تعلقات قائم کرنیوالا آخری ملک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کویت اب تک اپنے سابق امیر مرحوم کے قول پرقائم ہے۔وزیرخارجہ نے رکن پارلیمنٹ کے بیان پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ حیران ہیں کہ ایک دشمن ملک کے بارے میں رکن پارلیمنٹ کے پاس اس قدر ناقص معلومات کیسے ہو سکتی ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نواز حلقے کویت کی خارجہ پالیسی کو شکوک وشبہات کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…