نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں اڑی حملے کے بعد جب کہ ایک طرف بھارت نے لائن آف کنڑول پراپنی فوجیں لگارکھی ہیں توان حالات میں انڈیاکے لئے چینی بارڈربھی ایک چیلنج بن گیاہے ۔بھارتی اخبارانڈین ٹائمزنے پریس ٹرسٹ آف انڈیاکے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ چینی فوج رواں ماہ ہی بھارتی ریاست اورنچل پردیش کی سرحدکے اندر45کلومیٹرتک گھس آئی ہے اوروہاں پرشیلڑزکی تعمیرشرو ع کردی ہے اوربھارت کوآگاہ کردیاہے کہ یہ علاقہ چین کاہے ۔تقریباچالیس کے قریب چینی فوجی اس علاقے میں عارضی شیلٹرکی تعمیرکررہے ہیں جبکہ اس دوران بھارتی فوج کے ذرائع نے چینی افواج کی انڈین سرحدکے اندرگھسنے کی رپورٹس کومستردکردیاہے اوراعلی بھارتی فوجی حکام کے مطابق یہ اس علاقے میں بھارت اورچین کی فوجوں کاابھی تک کوئی مقابلہ نہیں ہواہے تاہم اس صورتحال میں بھارتی فوج شدید تنائو کاشکارہے کہ اس کودوالگ الگ سرحدوں پرمقابلے کاسامناہے ۔یہ واضح رہے کہ چین پاکستان کاایک بہترین دوست ہے اورچینی فوج کی بھارتی سرحدکے اندرگھس کرآنے سے پاکستان کے موقف کوتقویت ملی ہے ۔