کینیڈا کے ہردلعزیزوزیراعظم جسٹن ٹروڈو کوبرطانوی شہزادے نے شرمندہ کردیا

26  ستمبر‬‮  2016

ٹورنٹو(آئی این پی)برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کینیڈا کے پہلے سرکاری دورے پر ہفتے کے روز برٹش کولمبیا پہنچے تو ہوئی اڈے پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔اس موقع پر جسٹن ٹروڈو رن وے پر شہزادہ ولیم کے تین سالہ بیٹے جارج کے سامنے بیٹھ گئے اور مصافحے کے لیے اس کے آگے ہاتھ بڑھایا۔ تاہم ٹروڈو کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اپنے والد کا ہاتھ تھامے ہوئے شہزادہ جورج نے ٹروڈو کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا۔کینیڈا کے عوام نے ننھے جارج کی جانب سے اس حرکت کو بہت شدت سے محسوس کیا اس لیے کہ وہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو اپنے وزیراعظم پر دل نچھاور کرتے ہوئے دیکھنے کے عادی ہیں اور ٹروڈو کو سوشل میڈیا پر ایک اسٹار کی حیثیت حاصل ہے۔ایک خاتون نے ٹوئیٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “میرا دل یہ منظر دیکھتے ہوئے 15 بار چھلنی ہوا”۔ خاتون کا اشارہ اس منظر کی جانب تھا جس کا دورانیہ 15 سیکنڈ کے قریب رہا۔اس سے قبل شہزادہ جورج نے اپریل میں امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کے موقع پر باراک اوباما سے ہاتھ ملایا تھا۔تین سالہ شہزادہ جورج اور اس کی ایک سالہ بہن شیرلوٹ اپنے والدین کے ساتھ پہلی مرتبہ کینیڈا میں موجود ہیں تاہم یہ ان بچوں کے والدین کا دوسرا دورہ ہے۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے 2011 میں کینیڈا کا غیر سرکاری دورہ کیا تھا۔شاہی جوڑے کا کینیڈا کا دورہ یکم اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…