ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

خون اورپانی ساتھ ساتھ نہیں بہہ سکتے ،بھارتی اخبارات مودی کی سوچ سامنے لے آئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سندھ طاس معاہدے کے بارے میں پیر کے روز آبی وسائل کے اعلٰی افسران سے ملاقات میں پانی کی تقسیم پر پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اجلاس میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار ڈوول، سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر اور وزارت پانی کے سیکریٹری نے بھی شرکت کی ۔بھارتی اخبارات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اجلاس کے بعد کہا کہ ’خون اور پانی ساتھ ساتھ نہیں بہہ سکتے‘۔جس کامطلب ہے کہ مودی نے یہ عندیہ دیدیاہے کہ مستقبل میں پاکستان کے ساتھ دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کے سلسلے میں بھارت کوئی نہ کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔سندھ طاس معاہدہ بھارت اور پاکستان کے مابین 1960 میں طے پایا تھا جس کے تحت کشمیر سے گزرنے والے تین دریاؤں سندھ، چناب اور جہلم کے پانی پر پاکستان کا حق تسلیم کیا گیا تھا جو ان دریاؤں کا 80 فیصد پانی استعمال کرتا ہےاوراس معاہدے کی ضمانت عالمی بینک نے دی تھی ۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت نے تُلبل منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان کے اعتراضات کے بعد 2007 میں روک دیا گیا تھا۔بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق انڈیا نے دھمکی دی ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین پانی کے مسئلے کے حل کے لیے 1960 میں ہونے والے دو طرفہ معاہدے پر اس وقت تک کسی بھی نوعیت کے مذاکرات نہیں کرے گا جب تک پاکستان انڈیا میں دہشت گردی کی سرپرستی بند نہیں کرتا۔بھارت پہلے بھی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کاارتکاب کرتارہاہے لیکن اب ایک مرتبہ پھرمودی سرکارکواڑ ی واقعہ کے بعد ایک اورموقع ہاتھ آگیاہے کہ وہ پاکستان کوپانی کی تقسیم کے معاملے پرمشکلات میں ڈال سکیں جبکہ ادھرپاکستان کاکہناہے کہ بھارتی حکومت سندھ طاس معاہدے کی پابندہے اوراگرکوئی زیادہ معاملہ ہواتوعالمی بینک سے دوبارہ رجوع کیاجاسکتاہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…