نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں پاکستان کی جاسوسی کے الزام میں گرفتارہونے والے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیوکے بارے میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ کلبھوشن کے پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اوراس کے بعد اس کے اعترافات کے بعداس کورواں سال کے آخرمیں پاکستان پھانسی دے دے گا۔ایک معروف یورپی چینل آئی ایس پی این نے دعوی کیاہے کہ کلبھوشن کے بارے میں پاکستان نے فیصلہ کیاہے کہ کلبھوشن کورواں سال کےآخرمیں پھانسی دیدی جائے گی ۔ٹی وی نے یہ بھی دعوی کیاہے کہ بھارت نے کل بھوشن یادیوکوپاکستان سے واپسی مانگاہے لیکن بھارت کی اس معاملے میں پاکستانی حکام نے ایک نہیں سنی ۔اب اس بھارتی ایجنٹ کی پھانسی دینے کی خبرپربھات میں پریشانی پائی جاتی ہے ۔