اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اہم حریت رہنما پربھارتی فوج کاتشدد،حالت غیرہوگئی ،اہلیہ نے پاکستان سے بازیابی کےلئے درخواست کردی

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکارحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ بھارتی فوج کے تشدد کے باعث یاسین ملک کی تفتیشی سیل میں حالت غیر ہو گئی ہے اور ان ٹانگ میں لگی چوٹ کی وجہ سے انفیکشن ہو گیاہے ،یاسین ملک کی بازیابی کیلئے پاکستان کر دار ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہناتھا کہ بھارتی فوج معصوم یاسین ملک کو تفتیشی سیل میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہو گئی ہے جبکہ ان کی ٹانگ پر زخم کے باعث انفیکشن ہو گیاہے جس کی وجہ سے وہ چل بھی نہیں پا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو کئی روز سے کھانے کیلئے کچھ نہیں دیا گیا جبکہ انہیں ایک تاریک و تنگ کمرے میں رکھا گیاہے ۔مشال ملک شوہر کی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ،انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے ڈاکٹرز نے بھی تشویش کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے پاکستانی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاسین ملک کی بازیابی کیلئے کر دار ادا کرے ۔مشال ملک کاکہناتھا کہ اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو بھارت ذمہ دار ہو گا اور پوری ویلی میں آگ بھڑک اٹھے گی ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…