نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک امریکی جریدے نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان اور چین سے ٹکر نہ لینا ورنہ بہت مار پڑے گی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل ادارے پیو ریسرچ کا کہنا ہے کہ پچاس فیصد بھارتی شہری مودی کی پاکستان پالیسی سے سخت نالاں ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بدل گئی مگر بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔ پاکستان کے ساتھ جنگ کے بخار میں مبتلا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں عالمی میڈیا اور اداروں کی سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ امریکی جریدے نیویارک ٹائمز میں چھپنے والی ایک اسٹوری میں بھارت کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرے کیونکہ چین اس کے ساتھ ہے اور ان دونوں کی طاقت خطے میں بھارت سے زیادہ ہے۔ بھارت ان کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کیونکہ وہ انیس سو باسٹھ کی جنگ میں بھی چین سے بہت زیادہ نقصان اٹھا چکا ہے۔ اب پاکستان اور چین دونوں ہی ایٹمی طاقتیں ہیں۔ دوسری جانب امریکی ریسرچ سنٹر کے ایک سروے کے مطابق پچاس فیصد بھارتی نریندر مودی کی پاکستان کی حوالے سے پالیسیوں سے نالاں ہیں۔پیو ریسرچ کے مطابق بھارتیوں کی بڑی تعداد مودی کے پالیسیوں کی بدولت ملک کے مستقبل کے لیے فکرمند ہے۔ پیو کے مطابق مودی کے دور حکومت میں بھارتیوں کے پاکستان کے خلاف منفی تاثر میں اضافہ ہو