لندن ،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم لندن کےمرکزی کنوینئرنے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کے میئروسیم اخترکوفوری طورپررہاکیاجائے ۔لندن سےجاری ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی کے میئروسیم اخترکوفوری طورپررہاکیاجائے۔نصرت ندیم نے کہاکہ وسیم اخترپرمقدمات جھوٹے ہیں اوران میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ ندیم نصرت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے میئر وسیم اختر کو فوری رہا کیا جائے تاکہ وہ کراچی کے شہریوں کی بھرپور انداز میں خدمت کر سکیں۔ ندیم نصرت نے کہا ہے کہ وسیم اختر کے خلاف سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں ۔ انہیں حق اور سچ کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے ۔جبکہ ادھرایم کیوایم پاکستان نے 22اگست کوالطاف حسین کی پاکستان دشمن تقریرکے بعد ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے ایم کیوایم لندن سے لاتعلقی کااعلان کیاتھااوروسیم اخترکی حلف برداری کی تقریب میں بھی ایم کیوایم پاکستان کے رہنمائوں فاروق ستاراورخواجہ اظہارالحسن نے شرکت کی تھی اورمشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے تھے ۔ایم کیوایم لندن کے وسیم اخترکی رہائی کے مطالبے کے بیان پرسیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑگئی ہے کہ آیاایم کیوایم پاکستان اورایم کیوایم لندن ایک ہیں یایہ الگ اورلاتعلقی کااعلان ڈرامہ تھا۔