نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے ایک درجن سے زائد تقریبات کے دعوت نامے منسوخ کردیئے گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے باعث بھارتی انتہا پسند ہند بلبلا اٹھے اور بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور مہمان خصوصی بلانے والے منتظمین کو دھمکیاں دینے لگ گئے منتظمین کے مطابق انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث ایک درجن سے زائد تقریبات کے دعوت نامے منسوخ کرنا پڑے۔ تقریبات ناگپور ، چندی گڑھ ، علی گڑھ یونیورسٹی اور چنائے میں ہونا تھیں ۔