جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اُڑی حملہ،استعمال ہونے والا اسلحہ کس ملک کا تھا؟ بھارتی جنرل نے پاکستان پر الزام لگاکربھارت کو ہی پھنسادیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں اڑی حملے کے بعد جہاں بھارتی حکومت اورفوج نے پاکستان کو آنکھیں دکھانے کی کوشش کی وہیں بھارتی میڈیا بھی کچھ نیا لے آیا۔جس کابھانڈابھارتی اخبارنے خود پھوڑڈالا۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اڑی حملے میں جو اسلحہ پکڑاگیا ان پر کوئی ایسا نشان نہیں تھاکہ یہ پتہ چلے کہ اس کو پاکستان میں بنایا گیاتھا۔اڑی سیکٹر میں بریگیڈ ہیڈکوارٹرپرحملے کےبعد 4کلاشنکوف بھارتی فوج کی جانب سے تحقیقات کاروں کے سپرد کی گئیں۔اس کے علاوہ جو گرینیڈزبھی اس حملے میں استعمال کئے گئے،ان پرکوئی ایسا نشان نہیں جس سے یہ پتہ چلے کہ اسے فوجی مقاصد کےلیے تیارکیاگیاتھا۔جبکہ اڑی حملے کے فوری بعد بھارتی حکومت اورفوج نے بغیرسوچے سمجھے روایتی دشمنی میں پاکستان پرجھوٹے الزامات عائد کردیئے تھے ۔واضح رہے کہ بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹینٹ جنرل رنبیر سنگھ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاتھاکہ اڑی حملے میں استعمال کئے گئت ہتھیاروں پر ایسے نشانات موجود ہیں جس سے معلوم ہوا کہ یہ پاکستان میں تیار کئے گئے تھے۔بھارتی وزارت دفاع نے میڈیا اداروں کو ہدایت کی ہےکہ اس نوعیت کی خبریں نشر یا جاری کرنے سے قبل وزارت سے ہدایت لینا لازمی ہوگا۔انھوں نے اس خبر کی اشاعت پر بھی نوٹس لیا ہے۔
indian-express

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…