اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر میاں محمدنواز شریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب کے موقع پر ہونے والے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور افغان صدر اشرف غنی نے شرکت نہیں کی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی وزیر اعظم امریکہ میں کشمیر کا مقدمہ بہت موثر اندا ز میں لڑ رہے ہیں اوراس کے ساتھ ہی ساتھ خطے میں قیام امن کے سلسلے میں ایک موثر حکمت عملی کے تحت مختلف اہم شخصیات کے سامنے اپنا موقف رکھ رہے ہیں ۔ جنرل اسمبلی کے خطاب میں نواز شریف نے بھارت کی جانب سے دخل اندازی، کشمیر مسئلے کے حل، افغانستان میں پائیدار قیام امن کے سلسلے میں دوٹوک اور واضح انداز میں بات چیت کی۔ مگر اس اجلاس میںافغانستان اور بھارت کے سربراہان مملکت نے شرکت کی ہی نہ کی ۔جبکہ اجلاس میں دنیاب بھر کے ممالک کے سربراہان کی کثیر تعداد موجود تھی۔