بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

بھارتی جنگی جنون بڑھ گیا،بھارت نے اپنی چوکیوں پرسرخ جھنڈے لہرادیئے

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر/مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں سری نگرمیں آڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرزپرحملے کے بعد بھارت پرجنگی جنون سوارہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے لائن آف کنڑول پرگشت شروع کردیاہے جبکہ اپنی سرحدی چوکیوں پرسرخ جھنڈے بھی لہرادیئے ہیں جس کی وجہ سے لائن آف کنڑول کے آرپاررہنے والے کشمیروں میں خوف اورپریشانی کی لہردوڑگئی ہے ۔ ۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیڈکوارٹر پر مشتبہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان تلخ بیانات اور الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے وہیں آزاد کشمیر میں خاص طور پر لائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے خوف و ہراس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول کے قریب اپنی پوسٹوں پر سرخ پرچم لہرا دیئے جو انتہائی خطرے کی علامت تصور کیے جاتے ہیں۔ جب یہ جھنڈے لہرائے جاتے ہیں تواس کامطلب ہے کہ فائرنگ کاسلسلہ جاری ہونے والاہے کیونکہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج سرخ جھنڈے لہراکرفائرنگ شروع کردیتی ہے ۔دوسری طرف لائن آف کنڑول کے آرپارچلنے والی دوستی بس کی سروس کسی بھی وقت معطل ہوسکتی ہے جس کاکسی بھی اعلان متوقع ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…