جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیاکررہا ہے؟ وکی لیکس کے انکشافات،دنیا بھر میں رسوا کردیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)وکی لیکس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھولتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت منظم طریقے سے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور امریکی حکام تمام صورتحال سے بخوبی واقف ہے۔دنیا میں چھپے ہوئے راز افشا کرنے والے آسٹریلین شہری جولین اسانج کی مشہور ویب سائٹ وکی لیکس نے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔وکی لیکس میں بتایا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک منظم طریقے سے مظالم ڈھا رہا ہے جس میں بے گناہ و نہتے کشمیری عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ امریکا اس تمام صورتحال سے بخوبی واقف ہے اور اس کے پاس بھارتی فوج اور پولیس کے شہریوں پر تشدد کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔وکی لیکس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر امداد کے حوالے سے مشہور تنظیم ریڈ کراس کے نمائندوں نے 2005 میں بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم کے حوالے سے امریکی سفارتکاروں کو تفصیلی بریفنگ دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 10 سال قبل تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 300 حراستی مراکز تھے اور ان حراستی مراکز میں شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے جاتے تھے جب کہ زیرحراست کشمیریوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بھارتی فوج کیمظالم،انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرامریکی سفارتکاروں کوتشویش تھی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…