پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا کے لیے امریکی سفیر سْنگ کِم نے کہا ہے کہ امریکا پیانگ یانگ حکومت کے ساتھ جامع اور بامعنی مذاکرات کے حق میں ہے اور وہ اِس ملک کی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی خواہش کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں اس امریکی سفیر نے مزید کہا کہ عالمی سلامتی کونسل کے ذریعے ایک طاقتور قرارداد کی منظوری کی کوششیں جاری ہیں تا کہ شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا اطلاق جلد از جلد ہو سکے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سْنگ کِم نے کہا کہ امریکا کی کوشش ہو گی کہ شمالی کوریا کے مرکزی سفارتی حلیف چین کے ساتھ بھی بات چیت کر کے موجودہ قرارداد میں پائی جانے والی ممکنہ خامیوں کو ختم کیا جا سکے۔