جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

روسی صدرر ولادی میر پیوتن کی گاڑی کو حادثہ۔۔۔ ! بری خبر آگئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پیوتن کی سرکاری گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا، تاہم حادثے کے وقت صدر پیوتن گاڑی میں موجود نہیں تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوتن کی سرکاری گاڑی کو حادثہ گذشتہ روز دارالحکومت ماسکو کی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب صدر کی مرسیڈیز کار سامنے سے آنے والی بی ایم ڈبلیوکار سے ٹکرا گئی۔ کلوز سرکٹ کیمرے میں حادثے کے مناظر محفوظ ہوگئے تھے جس کی ایک فوٹیج ذرائع ابلاغ پر نشر کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوتن کے ڈرائیور حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والا ڈرائیور صدر پیوتن کا پسندیدہ ڈرائیور تھا جو سرکاری شعبے میں 40 سال سے کام کررہا تھا۔ حادثے کے وقت اس کے سوا گاڑی میں اور کوئی نہیں تھا۔ امدادی کارکنوں اور رضاکاروں نے اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…