اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین سے تعلقات میں احتیاط سے کام لے ،بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نئی دہلی سے جاری ایک بیان میں کہا کہ چین کو اس بات پر احتیاط سے کام لینا چاہیے کہ امریکہ نے محمد بن سلمان کو چین کے دورے میں کیا ذمہ داری سونپی ہے، سشما سوراج نے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد کے جانشین نے چند ماہ قبل امریکہ میں اسٹراٹیجیک معاہدے کر لئے ہیں اور ان کے مجوزہ دورہ چین میں کوئی اسٹراٹیجیک معاہدہ نہیں ہوگا۔محمد بن سلمان نے اپنے والد سلمان بن عبدالعزیز کے بادشاہ بننے کے بعد تیزی سے اقتدار میں منزلیں طے کی ہیں۔ محمد بن سلمان جو مشرقی ایشیا کے بعض ملکوں کے دورے پر ہیں، چین بھی جائیں گے جہاں وہ بیجنگ کے اعلی حکام سے سیاسی اقتصادی اور ثقافتی مسائل پر گفتگو کریں گے۔