جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی نے بلوچستان سے متعلق تقریر کس کے کہنے پر کی؟ کون دباؤ ڈال رہا تھا؟ اندر کی کہانی منظر عام پر۔۔تہلکہ خیزانکشافات

datetime 28  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بلوچستان کے حوالے سے تقریر کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تقریر کے پیچھے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کا دباؤ تھا ان دونوں انتہا پسند وزراء4 نے نریندر مودی کو قائل کیا کہ کشمیر کے مسلے پر پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکایا ہے لہذا پاکستان کو سبق سکھانے کے لیئے اور بلوچستان کی آزادی کے لیئے بھارت کو کھل کر اپنی پالیسی بیان کر دینی چاہئیے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کو بعض سنیئر بیورو کریٹس نے مشورہ دیا تھا کہ بھارت کے یوم آزادی کی تقریب میں آپ بلوچستان کا ذکر نہ کریں کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں لیکن وہاں پر موجود انتہا پسند وزراء نے ان کی ایک نہ چلنے دی بلکہ نریندر مودی کو یہاں تک کہہ دیا گیا کہ آپ کو اپنی تقریر میں بلوچستان کا حوالہ ضرور دینا پڑیگا چنانچہ نریندر مودی نے اپنی جماعت کے انتہا پسندوں کی بات مان لی۔ رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی تقریر کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…