جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کشمیر یا فلسطین نہیں بلکہ ۔۔دنیا کا ایسا ملک جہاں 50 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کا تاریخی اعلان ہو گیا

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کولمبیا میں حکومت اور فارک مارکسی باغیوں کے درمیان نصف صدی سے جاری جنگ کے خاتمے کا تاریخی اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ تنازعہ قریب پانچ عشروں میں ایک چوتھائی ملین انسانوں کی ہلاکت اور کئی ملین کے بے گھر ہونے کا سبب بنا تھا۔ہوانا میں طویل مذاکرات کے بعد تاریخی امن سمجھوتے کا اعلان، بوگوٹا حکومت اور باغیوں کے نمائندے ہاتھ ملاتے ہوئے کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا اور کیوبا کے دارالحکومت ہوانا سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق سالہا سال سے مسلسل خونریزی کی وجہ بننے والے اس تنازعے کے باعث قدرتی وسائل سے مالا مال ملک کولمبیا تقریبا ناکامی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور طویل عرصے سے بوگوٹا حکومت اور بائیں بازو کے فارک باغیوں کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجے میں فریقین کے مابین ایک تاریخی امن معاہدہ طے پا جانے کا اعلان بدھ چوبیس اگست کی رات کیا گیا۔1964ء4 میں شروع ہونے والی کولمبیا کی یہ خانہ جنگی دنیا کے طویل ترین اور خونریز ترین مسلح تنازعات میں سے ایک تھی اور اس معاہدے کے مطابق مارکسی نظریات کی حامل کولمبیا کی مسلح انقلابی افواج یا فارک (FARC) کے گوریلے اب اپنے ہتھیار پھینک دیں گے اور جواب بوگوٹا حکومت ان باغیوں کے ملکی معاشرے میں انضمام کو یقینی بنائے گی۔
ہوانا سے، جہاں اس جنگ کے فریقین 2012ء سے امن بات چیت میں مصروف تھے، جمعرات پچیس اگست کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق یہ جنگ گزشتہ 52 برسوں میں دو لاکھ بیس ہزار سے زائد انسانوں کی ہلاکت اور ہزارہا دیگر کے لاپتہ ہو جانے کی وجہ بنی۔ اس کے علاوہ اس تنازعے کے دوران کولمبیا میں خونریزی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے کئی ملین انسان بے گھر بھی ہو گئے تھے۔کیوبا کی ثالثی میں قریب چار سال تک جاری رہنے والی مکالمت کے بعد طے پانے والے تاریخی امن سمجھوتے کے اعلان کے فوری بعد کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں گزشتہ رات جشن کا سا سماں تھا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے گھروں سے نکل کر خوشیاں منانا شروع کر دیں۔اس امن معاہدے کی عوامی توثیق کے لیے کولمبیا میں حکومت اب دو اکتوبر کو ایک عوامی ریفرنڈم بھی کرائے گی، جس میں ملکی رائے دہندگان سے اس امن سمجھوتے کی منظوری کے لیے کہا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…