جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا سوٹ کتنے کروڑ روپے میں نیلام ہوا؟ جان کر سر پکڑ لیں گے

datetime 20  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مشہور سوٹ جسے چار کروڑ 31لاکھ31ہزار3سو 11روپے میں نیلام کیا گیا تھا، اسے دنیا کا سب سے مہنگا ترین سوٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔اسے گنز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے گنز ورلڈ ریکارڈ بک نے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے۔یہ سوٹ تقریباً دس لاکھ بھارتی روپے میں تیار کیا گیا تھا جسیبھارتی وزیراعظم کے مداح اور تاجر رامیش کمار کی طرف سے انہیں تحفے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔اس سوٹ کو ہیروں کے کاروبار سے وابستہ تاجر لال جی بھائی پاٹل نے خریدا۔
مودی نے جنوری 2015میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملتے وقت یہ سوٹ پہن رکھا تھا۔ اس سوٹ پر باریک لائنوں کی صورت میں نریندر مودی کا نام بھی لکھا ہوا تھا۔نیلامی کے ایونٹ کا انعقاد سورت شہر میں کیا گیا تھاجو ہیروں کی کٹائی اور پالش کا مرکز سمجھا جاتا ہے اور مودی کی آبائی ریاست گجرات میں واقع ہے۔نریندر مودی کا یہ سوٹ تین روزہ نمائش میں رکھا گیا تھا۔ اس نمائش میں نریندر مودی کو ملنے والے وہ چار سو تحائف بھی نیلامی کے لیے رکھے گئے تھے جو انہیں وزیراعظم بننے پر دئیے گئے تھے۔اس سوٹ کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو بھارت کے آلودہ ترین دریاؤں میں سے ایک گنگا کی صفائی کے لیے استعمال کیے جانے کا اعلان کیا گیاتھا۔پاٹل کا کہنا تھا، ’ہم اس سوٹ کو اپنے دفتر میں رکھیں گے، یہ ہمیں یاد دہانی کروائے گا کہ ہم نے ایک عظیم مقصد میں حصہ لیا تھا۔‘وزیر اعظم مودی کے اس سوٹ کو مخالفین اور سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ناقدین کا کہنا تھا کہ عوام بھوکے مر رہے ہیں اور وزیر اعظم نے انتہائی مہنگا سوٹ پہن رکھا ہے۔ اسے خودپسندی کی انتہا قرار دیا گیاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…