اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ بلوچستان کے معاملے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے موقف کا ساتھ دے گا اور اس حوالے سے وہ جلد ہی ایک اعلامیہ جاری کرے گا۔ بنگلہ دیشی وزیر برائے اطلاعات حسن الحق انور نے ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے موضوع پر ان کا ملک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ہے اورہم جلد ہی بلوچستان کے موضوع پر اپنی پالیسی باقاعدہ طور پر جاری کر دیں گے ۔