دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک )شام میں پانچ سال سے جاری خانہ جنگی میں شدت آگئی ، حکومتی افواج اور باغیوں کے حملے میں صرف 2 روز کے دوران 180 شہری مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شام میں خانہ جنگی وقت کے ساتھ ساتھ شدید ہوتی جا رہی ہے ۔ گزشتہ دو روز کے دوران حکومتی اور باغی فوجیوں کے حملوں میں 180 شہری مارے گئے جن میں 22 بچے اور 23 خواتین بھی شامل ہیں ۔
سیرین آبزرویٹری کمیشن کا کہنا ہے کہ 15 دنوں میں حکومتی افواج کی جانب سے محاصرہ کیے گئے شہر حلب میں 327 شہری مارے گئے ہیں ۔ مارے جانے والوں میں 76 بچے اور 41 خواتین ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق حلب میں 100 سے زائد شہری حکومتی افواج کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں ۔ حکومتی افواج کی جانب سے باغیوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے کے بعد شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ 2011 میں شروع ہونے والی شامی خانہ جنگی میں اب تک 2 لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اہم اسلامی ملک میں جنگ زوروں پر, لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں