ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

بھارتی سکھوں کے کشمیر بارے مطالبے کی وڈیو نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا‘ سکھ کیا کرنے جا رہے ہیں؟

datetime 15  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سکھوں کی کشمیریوں بارے مطالبے کی وڈیو نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا۔ تفصیل کے مطابق انٹرنیٹ پر جاری وڈیو بیان میں بھارتی سکھ کمیونٹی نے بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فی الفور ہمارے مطالبات تسلیم کرے اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے۔ قبل ازیں امریکہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھی آواز بلند کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پاکستان مدد کرے تو خالصتان بنانے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد کر وا کر دیں گے،آج (پیر کو)بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں مقیم سکھ کیمونٹی نے 14 اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی اوراس موقع پر امریکا میں مقیم سکھ کمیونٹی کے سربراہ چن سنگھ نے اعلان کیا کہ وہ آج(پیرکو) بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اسے یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے ، چرن سنگھ نے کہا کہ بھارت سکھوں اور کشمیریوں کے ساتھ جو کچھ کر رہا ہے عالمی طاقتیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسے نظر انداز کر رہی ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ سکھ عوام بھارت کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیئے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم بھارت سے آزادی لیکر دم لینگے اور کشمیر میں جاری کشمیریوں کی تحریک کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں اگر پاکستان ہماری مدد کرئے تو ہم بہت جلد خالصتان اور کشمیر آزاد کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جب گجرات کا وزیراعلٰی تھا تو اس نے مسلمانوں کی سرعام گردنیں کٹوائی تھیں آج وہ بھارت کا وزیراعظم بن کر کشمیر میں اور بھارت میں موجود اقلیتوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے اور کوئی بھی ملک اس بدمست ہاتھی کو روکنے کی کوشش نہیں کر رہا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان سے مل کر پاکستان میں بم دھماکے کروا رہی ہے لیکن سب بڑے ممالک خاموش تماشائی سا کردار ادا کر رہے ہیں اگر کل کو بھارت میں کوئی بم دھماکہ ہو جاتا ہے تو پھر یہی بڑے ممالک بھارت کی زبان بولتے ہوئے پاکستان پر شکنجہ کسنے کے لیئے پَر تولنا شروع کر دینگے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت سکھوں کے مطالبات کے ساتھ انٹرنیٹ پر وائرل وڈیو بیانات کو ڈیلیٹ کروانے کیلئے بھی سرگرم ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…