جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایردوآن کے بیٹے پراٹلی میں منی لانڈرنگ الزام کی تحقیقات

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ /روم() ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے بیٹے پر منی لانڈرنگ کے الزام میں اٹلی نے تحقیقات کا آغازکردیا ہے ،اٹلی کے سرکاری چینل کوانٹرویو میں ایردوآن نے آگاہ کیا کہ شمالی شہر بولونیا میں جہاں ان کا بیٹا بلال زیرتعلیم تھا میں ہونے والی تحقیقات سے دو طرفہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت بلال اٹلی واپس آیا تو ممکن ہے کہ اس کو گرفتار کرلیا جائے۔ اس سے اٹلی کے ساتھ ہمارا تعلق بھی مشکلات سے دوچار ہوسکتا ہے،ترک صدر کا 35 سالہ بیٹا بلال ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے2015 میں اٹلی گیا تھا۔
یہ بات واضح نہیں ہے کہ وہ اٹلی سے کب روانہ ہوا تاہم عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصہ پہلے ترکی لوٹ گیا تھا۔ بلال کی جانب سے کسی بھی غلطی کے ارتکاب کی تردید کی گئی ہے۔ایردوآن نے انٹرویو کے دوران دوٹوک انداز میں کہا کہ اٹلی کو چاہیے کہ وہ مافیا پر توجہ دے میرے بیٹے پر نہیں۔ایردوآن کے بیٹے بلال کے وکیل کا کہنا ہے کہ اْن کے مؤکل یہ اعلان کرچکے ہیں کہ ان کی تمام تر مالی سرگرمیاں شفاف اور قانون کے مطابق ہیں اور یہ الزامات مطقا بے بنیاد ہیں،ایردوآن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے اٹلی کے وزیراعظم ماتیو رینتسی نے باور کرایا ہے کہ اٹلی کا اپنا خودمختار عدالتی نظام ہے اور اس کے جج اٹلی کے آئین کے پابند ہیں ترک صدر کے نہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…