پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہماری ریڈ لائن عبور کر کے ہمارے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔امریکی امور میں شمالی کوریا کے اعلی سفارت کارھان سونگ ریول نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے حالیہ اقدامات نے جزیرہ نمائے کوریا کو جنگ کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کرکے دراصل ہماری ریڈلائن عبور کی ہے جو اعلان جنگ کے مترادف ہے۔
شمالی کوریا کے عہدیدار نے متنبہ کیا کہ اگر امریکہ اور جنوبی کوریا نے سالانہ فوجی مشقیں طے شدہ پروگرام کے مطابق انجام دیں تو یہ معاملہ خطرناک محاذ آرائی پر منتج ہوسکتا ہے۔ھان سونگ ریول نے کہا کہ ان فوجی مشقوں کی ماہیت کھلے بندوں جارحانہ رخ اختیار کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان فوجی مشقوں میں شمالی کوریا کے دارالحکومت اور ہمارے رہنماو¿ں پر حملے کی مشق بھی کی جائے گی۔
امریکہ کے اقدام نے جنگ کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، شمالی کوریا نے اہم اعلان کر دیا
29
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں