بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’حملہ کیوں کیا؟‘‘ فرانس نے جنگ کا طبل بجا دیا

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے صدر فرانسو اولاندے نے نارمنڈی کے علاقے میں واقع سینٹ ایتین دو فارغے چرچ میں دہشت گردی کے تازہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں داعش ملوث ہے، داعش کو کچلنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر فرانسو اولاندے نے نارمنڈی کے علاقے میں واقع سینٹ ایتین دو فارغے چرچ میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد وہاں کا دورہ کیا جہاں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے داعش کے خلاف پوری قوت سے اور تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انکاکہنا تھاکہ تازہ دہشت گردی میں کیتھولک کو نشانہ بنایا گیا ہے مگر فرانسیسی عوام جانتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیوں سے کیسے نمٹنا ہے۔انہوں نے 14 جولائی کو نیس حملے کی کاری ضرب سہنے والی فرانسیسی عوام پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی دہشت گرد گروپ کو فرانسیسی شہریوں کو خوف زدہ کرنے کی سازش تیار کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔صدر اولاند نے کہاکہ داعش نے ہمارے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔
ہم بھی جواب میں داعش کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں۔
دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری قوت سے یہ جنگ لڑی جائے گی۔ ہم قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرون ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔صدر فرانسو اولاند نے کہا کہ دہشت گردی کی چھوٹی چھوٹی کارروائیاں ہمارے عزم وارادے کو شکست نہیں دے سکتیں۔ فرانس اور پورا یورپ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہم متحد ہے اور ہم نے دہشت گردی کی لعنت سے نجات کے لیے عزم صمیم کررکھا ہے۔انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا کہ 2015 میں دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے منظور کردہ قوانین میں سیکیورٹی حکام کو فوری متحرک ہونے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ادھر فرانسیسی زیراعظم مانویل فالس نے اپنے ایک بیان میں چرچ حملے پر رد عمل میں کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کی کارروائیوں کا اصل مقصد مذہبی جنگ چھیڑنے کی سازش ہے۔ دشمن فرانسیسی عوام کو آپس میں لڑانے اور مذہبی جنگ مسلط کرنے کی سازش کررہا ہے مگر اسے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…