ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

امریکہ افغانستان پر مہربان ، بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 22  جولائی  2016 |

واشنگٹن/کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے افغانستان کی فضائیہ کیلئے مزیدچار لڑاکا طیارے فراہم کر دیئے ۔ افغان میڈیاکے مطابق اس سلسلے میں مزارشریف میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان فضائیہ کے سربراہ جنرل عبدالوہاب ورد ک نے کہاکہ جمعہ کو امریکہ کی طرف سے افغان فضائیہ کیلئے مزید4 اے 9 2 سوپر تو کا نولائٹ اٹیک طیارے باضابطہ طورپر افغان فضائیہ کے حوالے کردیئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ طیاروں کی فراہمی سے افغانستان کی فضائیہ کو جدید بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان طیاروں کی فراہمی سے فضائیہ کی استعداد کار میں اضافہ بھی ہوگا۔ افغانستان کی فضائیہ کیلئے 28 ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹر بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔
ادھر امریکی اہلکار نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغان فضائیہ کے لیے تیار کیے جانے والے کچھ طیارے 2018 تک افغانستان نہیں پہنچ سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ طیارے ملنے کے بعد افغان ہوا بازوں کی تربیت کے لیے مزید دو سے تین سال درکار ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ افغان فضائیہ 2020 سے قبل مطلوبہ ضروری طاقت کی سطح تک نہیں پہنچ سکے گی۔ان کے بقول افغان فضائیہ کی مطلوبہ صلاحیت کے حصول کے بارے میں 2020 ایک درست اندازہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ افغان ائیر فورس کی تیاری کا عمل امریکہ نے بہت دیر سے شروع کیا۔مثال کے طور پر 2014 میں افغان فضائیہ نے 85 فضائی کارروائیوں میں حصہ لیا جب کہ 2015 میں افغانستان کی فضائیہ کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کی تعداد 4,485 تھی۔انہوں نے کہاکہ آئندہ کچھ ہفتوں میں افغان فورس کے پاس A-29 ٹربوپروب اٹیک طیاروں کی تعداد دو گنا ہو جائے گی جبکہ اس کے علاوہ 10 ایم ڈی350ہیلی کاپٹر اس سال افغان فورسز کو مل جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود امریکہ اور نیٹو کو افغان فورس کو تربیت اور لڑائی کے دوران مشاورت فراہم کرنا ہو گی، خاص طور پر ان کو جو فضائی کارروائیوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔لڑائی کے دوران فضائی کارروائیوں کی نگرانی یا انھیں کنٹرول کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اہداف کی درستگی سے نشاندہی کریں تاکہ شہری ہلاکتوں سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…