جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سکول میں تالیاں بجانے پر پابندی عائد, وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک )سڈنی آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک اسکول میں شور سے بیزار بچوں کے احترام میں خاموش خوشی کا اظہار، پرجوش چہروں اور ہوا میں مکے لہرانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تالی بجانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اصول ان بچوں کے احترام میں متعارف کروایا گیا ہے جو ‘شور کی وجہ سے حساس’ ہوتے ہیں جبکہ یہ کوشش خوف کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔دوسری جانب آسٹریلیا کے میڈیا میں اسکول کے قواعد و ضوابط پر ایک دفعہ پھر تنقید شروع کی گئی ہے۔واضح رہے پورے ملک کے مختلف اسکولوں میں یوم آسٹریلیا اور گلے ملنے پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں لڑکیوں کے ایک اسکول نے ایک اخبار کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکیوں، خواتین اور بزرگ خواتین کی جانب سے صنفی تفریق سے بالاتر زبان کی حمایت پر اساتذہ کو طلبا کو خطاب کرنے سے روکا گیا تھا۔سڈنی کے شمالی ساحلوں پر واقع الینورا ہائٹس پبلک اسکول نے تالیاں نہ بجانے کے منصوبے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر آپ نے حال ہی میں ہمارے اسکول کی اسمبلی کا دورہ کیا ہو تو آپ نے غور کیا ہوگا کہ ہمارے بچے خاموشی سے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں’۔’تالیاں بجانے کے علاوہ طلبا ہوا میں مکے لہرانے، پرجوش چہرے بنانے اور اچھلنے کے لیے آزاد ہیں’۔اسکول انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ کوشش ہمارے اسکول کی اس برادری کے لیے کی جارہی ہے جو شور سے حساس ہیں’۔اطلاعات کے مطابق ضرورت پڑنے پر اساتذہ حاضرین کو خاموش خوشی کے اظہار کے لیے آمادہ کریں گے جس کو انھوں نے بچوں میں توانائی کی وسعت اور خوف کو کم کرنے کے لیے اس طریقے کو شاندار پایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…