اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس کا زبردست اقدام، اہم اسلامی ملک کو بڑا دفاعی میزائل نظام دینے کا اعلان کر دیا

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایس۔300 دفاعی میزائل نظام ایران کے حوالے کر دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روس رواں سال کے آخر تک اس میزائل نظام کے تمام حصے تہران کے حوالے کر دے گا۔ ایس ۔300 دفاعی نظام کے میزائلوں کی پہلی کھیپ حال ہی میں ایران میں داخل ہوئی جو ایران کی جانب سے اپنے فضائی دفاع کو اس نظام سے لیس کرنے کا عزم واضح کرتا ہے۔روس کی جانب سے ایران کو اس نظام کی فراہمی پر آمادگی نے اسرائیل کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اس لیے کہ ایران پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس کا نظام کے حصول کا مقصد اسرائیل کو تباہ کرنا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ اس نے 2010 میں مغرب کے دباؤ میں آ کر ایران کو مذکورہ دفاعی نظام کی فراہمی کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے اپریل 2015 میں اس عائد پابندی کو اٹھا لیا تھا۔ یہ اقدام ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق حتمی معاہدے سے قبل طے پانے والی عارضی ڈیل کے بعد کیا گیا تھا۔روس نے ایس ۔300 نظام کے ابتدائی حصے یعنی میزائل ٹیوب اور ریڈار آلات اپریل میں ایران کے حوالے کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…