جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

چین ‘ سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری ،69افراد ہلاک

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان چھین کے ساحلی علاقوں سے ٹکڑا گیا اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ نیپا رٹک نے بڑی تباہی مچا دی ۔ چین میں مزید 21 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 69 ہوگئی اور 13لاپتہ ہوگئے ۔ 50 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے اور 8300 گھر تباہ ہوئے ہیں 6 شہر سیلابی پانی میں ڈوب گئے ۔ چین میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے طوفان کے نتیجے میں 69 افراد ہلاک ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق تباہ کن طوفان ’نیپارتک‘ نے گزشتہ ہفتے تائیوان میں شدید افراتفری مچائی تھی، جس کے باعث 15 ہزار افراد کو مجبوراً اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا تھا۔
یہ طوفان تائیوان کے بعد چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں ہفتہ کے روز داخل ہوا، تاہم کم شدت کے باوجود اس نے تباہی مچائی اور مکان اور گاڑیاں اس طوفان کی نذر ہوگئیں۔چین کی سرکاری ’شنہوا‘ نیوز ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز اس طوفان کے باعث 5 لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا، جبکہ تقریباً 8 ہزار 300 گھر تباہ ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجیان میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 69 تک جاپہنچی ہے، جبکہ افراد 6 لاپتہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طوفان کے باعث معاشی طور پر اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر تک کا نقصان ہوچکا ہے، طوفان کے نتیجے میں 19 ہزار ایکڑ سے زائد پر پھیلی فصل تباہ ہوئی جبکہ 233 فیکٹریوں کو اپنی پروڈکشن معطل کرنی پڑی۔تائیوان کے مرکزی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ’نیپارتک‘ کے باعث ملک میں 3 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین میں گزشتہ چند روز کے دوران طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 237 افراد ہلاک اور 93 لاپتہ ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی چین میں گرمی میں مون سون کے موسم کے دوران طوفان آنا عام بات ہے، لیکن رواں سال مون سون کی بارشیں کچھ زیادہ ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…