جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے دوست ملک پر قیامت کا سماں ، ہلاکتیں

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گائی یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے جنوب مغربی صوبے گاؤژو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث23افرادہلاک اور7زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق علاقے میں شدید بارشوں اورطوفان کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے20افراد ان میں دب گئے تھے،ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے7افراد کو زندہ نکال لیا جو معمولی زخمی ہوئے تھے تاہم 23افراد مٹی کے تودوں کے نیچے ڈب کر ہلاک ہوگئے۔مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیاں کررہی ہے۔دریں اثناء جنوبی چین کے علاقے میں موسلادھار بارشیوں کے نیتجے میں14افراد ہلاک اور8لاپتہ ہوگئے ہیں،شدید بارشوں کے سلسلے میں گذشتہ روز کے اعدادوشمار کے مطابق9000مکان تباہ ہے،7لاکھ10ہزار ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا،اقتصادی نقصان کا اندازہ1.37ارب ڈالر لگایاگیاہے۔محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آئندہ دس دنوں کے دوران جنوبی علاقوں میں زبردست طوفان کا خدشہ ہے
جبکہ مشرقی ساحلی علاقوں میں آئندہ ہفتے سمندری طوفان کا امکان بھی ظاہر کیا گیاہے۔ایک اور واقعے میں چین کے مختلف علاقوں میں کوئلے کی کانیں بیٹھ جانے کے باعث24افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی چین کے علاقے منگولیا میں چونے کی ایک کان میں دھماکے کے باعث چھ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،مقامی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اورواقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ چین کے جنوب مشرقی صوبے گاؤژو میں گذشتہ روز کوئلے کی ایک کان بیٹھ گئی جس کے نیچے ڈب کر چھ افراد ہلاک ہوگئے،یہ واقعہ ہانک کاؤ کان میں پیش آیا،تیسرا واقعہ شمالی چین کے صوبے شان ژی میں پیش آیا جہاں کوئلے کی کان میں ڈب کر12افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ کر امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…