اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید 21ہلاک،تعداد100ہوگئی

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں گزشتہ دو روز میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہو گئے ۔ بھارت میں مون سون کی تباہ کاریاں بھی جاری ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مون سون کی وجہ سے بھارت بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ بہار ریاست میں آسمانی بجلی کی زد میں آ کر درجنوں افراد ہلاک ہوئے ۔بھارت میں مون سون کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عمومی ہیں، تاہم اس بار ان واقعات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں غیرمعمولی حد تک زیادہ ہیں۔ان میں زیادہ تر ہلاکتیں بھارتی ریاست بہار میں ہوئیں ہیں، جہاں آسمانی بجلی کم از کم 56 افراد کی موت کا باعث بنی، جب کہ دیگر 44 افراد برقی کنڈوں کی زد میں آ کر زخمی بھی ہوئے ۔ آسمانی بجلی گرنے کے زیادہ تر واقعات دیہی علاقوں میں پیش آئے۔بہار میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے سرکاری ادارے کے ایک سینیئر عہدیدار انیرودھ کمار نے کہاکہ ہلاک شدگان کی تعداد 56 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ 28 افراد زخمی ہوئے ۔ آسمانی بجلی کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ بھارتی ریاستوں اترپردیش، جھاڑکھنڈ اور مدھیہ پردیش میں آسمانی بجلی کا شکار بننے والے افراد کی مجموعی تعداد 44 رہی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…