جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

افغان امن عمل میں بھارت اور ایران بھی شامل ہوں گے،امریکا

datetime 23  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رچرڈ اولسن نے افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور ایران کو بھی بعد میں افغان امن مذاکرات میں شامل کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرتا رہے گا۔اولسن نے کہا کہ بھارت اور ایران نے افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اپنے کردار کے حوالے سے رضامندی ظاہر کی ہے جس کی وجہ سے دنوں ممالک کو بعد میں افغانستان امن مذاکرات میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے کئی بار افغانستان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کی پیش کش کو ٹھکرایا جس کے بعد امریکا نے گذشتہ ماہ 21 مئی کو طالبان امیر ملا اختر منصور کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مبصرین نے امن مذاکرت کو کمزور کرنے کے لیے اس کو غلط طریقے سے بیان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک میں سیکیورٹی فراہم کریں، تاہم شرپسند عناصر کے خلاف ڈرون حملے جاری رہیں گے اور امریکا، افغانستان میں اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…