جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت ،پاکستان اوربھارت کیلئے فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 22  جون‬‮  2016 |

سیؤل(این این آئی)نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت سے متعلق پاکستان اور بھارت کی درخواستوں پر (آج) جمعرات فیصلہ ہوگا ٗ بھارتی سیکرٹری خارجہ رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لئے سیؤل روانہ ہوگئے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں نیوکلیر سپلائرز گروپ کے 48 ممالک کا اجلاس پیر کے روز سے جاری ہے ٗ(آج) جمعرات کو ہونے والے اہم اجلاس میں پاکستان اور بھارت کی گروپ میں شمولیت سے متعلق درخواستوں پر غور ہوگا۔ این ایس جی گروپ کے اہم ترین ملک چین نے نکتہ اٹھایا ہے کہ قوانین کے مطابق جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو گروپ میں شامل نہیں کیا جاسکتا اس لئے اگر بھارت کو گروپ میں شامل کرنے کے لئے چھوٹ دی گئی تو پاکستان بھی اس کا مضبوط امیدوار ہے جب کہ ترکی، جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی بھارت کی شمولیت کے مخالف ہیں۔دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر این ایس جی میں شامل رکن ممالک کی حمایت کے حصول کے لئے سیؤل روانہ ہو گئے جہاں وہ رکن ممالک کو بھارت کی حمایت کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ این ایس جی کے اہم ترین اجلاس سے قبل جے شنکر رکن ممالک کو بھارت کے موقف سے آگاہ کریں گے ٗ بھارت نے موقف اختیار کیا ہے کہ فرانس کو این ایس جی کے قوانین سے استثنیٰ دے کر گروپ میں شامل کیا گیا اس لئے بھارت کے لئے بھی درمیانی راستہ نکالا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…