جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

عراق میں سعودی سفیر کو ایران نوازگروپ کی جانب سے دھمکیاں

datetime 20  جون‬‮  2016 |

الریاض/بغداد(این این آئی)عراق میں سعودی عرب کے خلاف وہاں کے انتہا پسند اور ایران نواز فرقہ پرست عناصر کی جانب سے شرانگیز مہم ایک بار پھر اپنے عروج پر ہے اور اس بار بغداد میں سعودی عرب کا سفارت خانہ اور سعودی سفیر اس مہم کے نشانے پر ہیں ایک ایران نوازگروپ سعودی سفیر کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ،ادھرسعودی وزارت خارجہ نے عراقی حکومت سے سعودی سفارتخانے کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اورکہاہے کہ ایران اپنے شرپسندوں کو روکے ورنہ خطے میں حالات بگڑسکتے ہیں۔عر ب ٹی وی کے مطابق عراق میں مملکت سعودی عرب کے خلاف جاری شر انگیز مہم ان ایران نوازعناصر کی سازش ہے جنہیں خطے میں سعودی عرب کا قائدانہ کردار اور عراق میں سعودی عرب کی ریلیف سرگرمیاں ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں ہو پا رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فرقہ پرست عناصر ریاض کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔سعودی عرب کے خلاف جاری شر انگیز مہم کا نشانہ بغداد میں متعین سعودی سفیر اور دیگر سفارتی عملہ ہے۔ ایران نواز ایک گروپ کی جانب سے سعودی سفیر ثامر السبھان کو مسلسل تنقید اور طعن تشنیع کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ سارا تماشا ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی عرب کا سفارت خانہ اور پورا سفارتی عملہ عراق میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے۔سفارت خانے کو خطرہ ہے کہ سفیر ثامر السبھان کے خلاف جاری فرقہ وارانہ مہم پر تشدد واقعات کی شکل نہ اختیار کر جائے۔سفیر السبھان کا کہنا ہے کہ انہیں عراق میں مختلف حلقوں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھکیاں موصول ہوئی ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے عراقی حکام کو بروقت مطلع بھی کردیا ہے۔ بغداد سرکار پر واضح کردیا گیا ہے کہ سعودی سفیر اور دیگر سفارتی عملے کو دی جانے والی دھمکیوں کے نتائج کی وہ ذمہ دار ہوگی۔ عراق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کو نکیل ڈالے اور سعودی عرب پر بلا جواز تنقید کرنے والوں کا منہ مند برائے۔ایران کی جانب سے عراق میں فرقہ پرست عناصر کی بھرپور معاونت اور مدد کی جا رہی ہے۔ ایران نے یہاں تک الزام عاید کیا ہے کہ سعودی عرب امدادی سرگرمیوں کی آڑ میں عراق میں آبادیاتی تبدیلی کی سازشیں کررہا ہے حالانکہ اس طرح کی سازشیں خود ایران کے خلاف ثابت ہو رہی ہیں۔بغداد میں سعودی سفیر کیخلاف سازشیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب انہیں داعش کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں آزاد کرائے گئے فلوجہ شہر کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…