الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں تازہ طوفانی بارشوں اور آندھی کے نتیجے میں دو الگ الگ واقعات کے دوران ایک معتمر جاں بحق اور کم سے کم چھ زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد حرام کے قریب تیز ہوا کے باعث ہوٹل کی کھڑکی ٹوٹ کرنیچے آگری جس کے نتیجے میں وہاں موجود چھ عازمین عمرہ زخمی ہوگئے۔مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے باعث تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک معتمر جاں بحق ہوگیا۔ گاڑیوں کے تصادم کا واقعہ مکہ مکرمہ میں الشرائع کالونی میں پیش آیا۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز بادومان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک معتمر شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ہوٹل میں کھڑکی لگنے سے زخمی ہونےوالے چھ میں سے تین معتمرین کو شاہ فیصل اسپتال اور ایک کو اجیاد میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیا گیا ہے۔ دو معتمرین کو معمولی زخم آئے تھے۔ انہیں موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پولیس افسر کی تھانے میں لڑکی سے زیادتی ‘پورا تھانہ معطل، ایس ایچ او سمیت 2 سب انسپکٹروں اور 8 اے ای...



















































