جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی‎

datetime 5  اگست‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے گندم کی نئی ریلیز پرائس مقرر کرتے ہوئے فی من قیمت 3ہزار 800روپے کر دی ۔

محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن پنجاب کی جانب سے گندم کی نئی ریلیز پرائس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نئی قیمت کا باقاعدہ اطلاق شروع ہو گیا ہے۔محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب کے ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب کو پاسکو سے گندم کی فوری خریداری کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ صوبے کو پاسکو سے مزید 3لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب پاسکو سے 2لاکھ میٹرک ٹن گندم پہلے ہی حاصل کر چکا ہے، جبکہ پاسکو سے حاصل کی جانے والی گندم کی قیمت 4ہزار 150روپے فی 40کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ فوڈ سیفٹی نے بتایا کہ ای سی سی کے 28جنوری 2026 ء کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔حکومت پنجاب نے صوبے میں آٹے اور گندم کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے نئی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ محکمہ فوڈ سیفٹی کے مطابق پاسکو سے گندم کی فراہمی کے بعد صوبے میں آٹے کی دستیابی مزید بہتر ہو گی۔حکومت نے آٹے کی قیمتیں مستحکم رکھنے اور عوام کو 15روپے میں روٹی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…