اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

تباہ کن زلزلہ آنے والا ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گزشتہ چار روز میں دنیا کے مختلف حصوں میں اب تک 9 زلزلے، سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں تواتر سے آنے والے یہ جھٹکے کسی تباہ کن زلزلے کی وارننگ ہو سکتے ہیں۔حالیہ دنون میں میانمار، فلپائن کوسٹ لائن، جاپان اور دیگر علاقوں میں 9 زلزلے محسوس کئے گئے۔ ان میں سے سب سے خطرناک اور تباہ کن زلزلہ ایکواڈور میں آیا۔ ہفتے کی رات کو آنے والے سات اعشاریہ آٹھ شدت کے اس زلزلے میں اب تک 233 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ 560 افراد زخمی ہیں۔ اس سے قبل جاپان کو دو خطرناک زلزلوں نے جھنجوڑ ڈالا تھا جن میں 32 افراد نے اپنی زندگیاں گنوائیں۔ سب سے پہلے میانمار میں چھ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ آیا جس نے پورے علاقے کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔ اپنے دورہ بھارت کے دوران برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے جس زلزلے کے ارتعاش کو محسوس کیا وہ پانچ سو کلومیٹر دور جنوبی فلپائن میں آیا تھا۔ اس زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس کے بعد وینواتو کے علاقے میں چھ شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کے بعد گزشتہ جمعہ کو کوسٹ ا?ف وینواتو علاقے میں چھ اعشاریہ پانچ کا زلزلہ محسوس کیا گیا جو ا?سٹریلیا سے صرف 1200 کلومیٹر دور تھا۔ رواں ماہ کی تاریخ 10 اپریل کو پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس زلزلے میں تقریبا گیارہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ ماہرین نے اس خطرناک صورتحال سے دنیا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند روز میں پے در پے آنے والے یہ جھٹکے کسی بڑے زلزلے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ امریکا کی یونیورسٹی آف کولاریڈو کے ماہر زلزلیات راجر بلحام کا کہنا ہے کہ کرہ ارض پر زلزلوں کی صورت میں آنے والی موجودہ صورتحال سے خطرہ ہے۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں کسی بھی وقت آٹھ سے بھی شدید شدت کے زلزلے آ سکتے ہیں کیونکہ نیپال کے جنوب میں زیر زمین موجود ٹکٹونک پلیٹیں ابھی تک مقفل ہیں۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں یہی وہ پلیٹیں ہیں جن سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ یہ ایک ایسا خاموش بم ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔ بھارت میں زلزلہ پیما مرکز سے وابستہ ماہر ڈاکٹر بی کے رستوگی نے خبردار کیا ہے کہ یہ تباہ کن زلزلہ آج بھی ا? سکتا ہے اور اس کے آنے میں پچاس سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس تباہ کن زلزلے کے جھٹکے کشمیر، ہماچل، پنجاب اور اتراکھنڈ میں محسوس کئے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…