بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

صبر کاپیمانہ لبریز،سعودی عرب کی دھمکی نے امریکی ایوانوں میں ہلچل مچادی

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)صبر کاپیمانہ لبریز،سعودی عرب کی دھمکی نے امریکی ایوانوں میں ہلچل مچادی، سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے نائن الیون کے حملوں کا ذمہ دار قرار دینے کے حوالے سے کوئی قانون منظور کیا تو امریکا میں موجود اپنے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو فروخت کردیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کو نائن الیون کے حملوں کا ذمہ دار قرار دینے کے حوالے سے اگر کوئی قانون یا بل منظور کیا گیا تو سعودی عرب امریکا میں اپنے اربوں ڈالر کے اثاثوں کو فروخت کر دے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے گزشتہ ماہ دورہ امریکا میں امریکی حکام کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا میں موجود سعودی اثاثوں کو منجمند کرنے کے حوالے سے کوئی بل لایا گیا تو سعودی عرب اپنے اثاثوں کو فروخت کردے گا جب کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ کانگریس کو قائل کرنے میں مصروف ہے تاکہ بل کو روکا جاسکے۔واضح رہے کہ اس وقت امریکا میں سعودی عرب کے 750 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں جب کہ امریکی صدر براک اوباما بدھ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…