برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترک صدر طیب ایردوآن کی ’توہین کرنے پر ایک جرمن مزاح نگار کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت دے دی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر میرکل کے دفترسے جاری بیان میں کہاگیا کہ جرمن حکومت نے دوروزقبل بھیجی گئی ترکی کی حکومت کی اس درخواست کو منظور کر لیا جس کے تحت جرمن مزاح نگار بوہمرمان کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت دیدی گئی ہے ،گزشتہ روزایک انٹرویومیں جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے کہا کہ چانسلر میرکل کی طرف سے مزاح نگار ڑاں بوہمرمان کے خلاف قانونی کارروائی کی اجازت دینا درست قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وفاقی حکومت کے بجائے ملکی عدلیہ کو فیصلہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ بوہمرمان نے دو ہفتے قبل ترک صدر رجب طیب ایردوآن پر ایک طنزیہ نظم نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف کے ایک پروگرام میں پڑھی تھی، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ’توہین آمیز‘ تھی۔
ترک صدرکی تضحیک ،جرمن حکومت نے مزاح نگاربوہمرمان کے خلاف کارروائی کی اجازت دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































