جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

بھارت کی مختلف ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئیں،ہلاکتوں کی تعداد 130ہوگئی

datetime 16  اپریل‬‮  2016 |

نظام آباد/ نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کی مختلف ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئیں جہاں گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد130 ہو گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد ، نلگنڈہ ، حیدر آباد اور راما گنڈم شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ ریاست ودیسا میں بھی مرنے والوں کی تعداد30 تک جاپہنچی ہے سن سٹروک کی وجہ ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ان ریاستوں میں شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے تالابوں کا رخ کرلیا ۔حکومت کی طرف سے شہریوں کو گرمی سے بچنے کے لئے مختلف ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ حکومت تلنگانہ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان معمول سے بہت پہلے کردیا ہے جس کے مطابق تعلیمی ادارے اب 16 اپریل سے 12 جون تک بند رہیں گے ۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ قیامت خیز گرمی کا یہ سلسلہ مزید کچھ دن جاری رہے سکتا ہے جبکہ گرمی کی لپیٹ میں آئے ان علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…