بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ مزید تین ریاستوں میں کامیاب،ہیلری کی مجموعی برتری میں بھی اضافہ

datetime 9  مارچ‬‮  2016 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ تین مزید ریاستوں مشی گن، مسیسپی اور ہوائی سے بھی کامیاب ہوگئے ۔دوسری جانب ڈیموکریٹک جماعت میں جاری امیدواروں کی دوڑ میں برنی سینڈرز نے غیر متوقع طور پر مشی گن میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مسیسپی میں ایک بڑی جیت کے ساتھ ہلیری کلنٹن کی مجموعی برتری میں اضافہ ہوا ہے۔آئی ڈاہو میں ریپبلکن جماعت کے امیدواروں میں سے ٹیڈکروز کوکامیابی ملی ہے۔یہ ریاستیں رواں سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں دونوں جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان اندرونی سطح پر تمام ریاستوں میں جاری انتخابات کا حصہ تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے مارکو ر ±وبیو کے لیے یہ بہت مشکل رات تھی۔ مشی گن اور مسیسپی میں وہ چوتھے نمبر پر جگہ حاصل کرسکے جبکہ اگلے ہی ہفتے ان کی اپنی ریاست فلوریڈا میں انتخابات ہیں جہاں ان کے لیے کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق فلوریڈا میں کاروباری شخصیت ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جبکہ ماضی میں وہ کبھی کسی عوامی عہدے کے لیے منتخب نہیں ہوئے۔ ریپبلکن جماعت میں جیت کی صورت میں ٹرمپ کا ممکنہ سامنا سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ہوسکتا ہے،مسیسپی میں جیت کے بعد اپنے ووٹروں سے اوہائیو میں خطاب کرتے ہوئے کلنٹن کا کہنا تھا کہ ’صدارتی امیدواروں کی دوڑکا حصہ ہونے کا مطلب دوسروں کی بے عزتی کرنا نہیں ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…