اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ، پاک بھارت تعلقات میں بہتری کےلئے دونوں کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ نہیں رہنا چاہیے ،بھارت

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارت نے کہاہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ، پاک بھارت تعلقات میں بہتری کےلئے دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ نہیں رہنا چاہیے ، دونوں ممالک کی حکومتیں قومی سلامتی مشیروں کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، بھارت کے عوام پاکستان کو اچھے پڑوسی کی طرح دیکھناچاہتے ہیں ،تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کر نے کی اشد ضرورت ہے ۔ نئی دہلی میں مباحثے کے دور ان بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے پٹھان کوٹ حملہ ، پاک بھارت تعلقات کی موجودہ نوعیت کے بارے میں کئی اہم سوالوں کے جواب دیئے انہوںنے کہا کہ یہ ایک فطری بات ہے کہ فی الوقت پاکستان کےساتھ بات چیت کے بجائے پاکستان کی طرف سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نئی دہلی کی ترجیح ہو نی چاہیے جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان کے ساتھ خارجہ سیکرٹری سطح کی بات چیت پٹھان کوٹ حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے تو انہوںنے کہاکہ دہشتگرد حملے کے بعد اگر آپ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میری ترجیح کیا ہوگی ایک دہشتگردانہ حملہ یا سفارتی بات چیت تو میں سمجھتا ہوں کہ میرا جواب صاف اور واضح ہوگا تاہم ایس جے شنکر نے کہاکہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد دونوں ممالک کی حکومتیں قومی سلامتی مشیروں کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں میں بھی اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ رابطے میں ہوں یہ تصویر جو آپ دیکھ رہے ہیں یہ ایک متوازی عمل ہے پاک بھار ت تعلقات کی مجموعی صورتحال کے بارے میں خارجہ سیکرٹری نے کہاکہ بھارت اسلام آباد کے ساتھ بہت ہی جدید تعلقات کے حق میں ہے لیکن اس کےلئے پاکستان کو کچھ ایک اہم معاملات کےلئے اپنا رویہ تبدیل کر نے کی ضرورت ہے اور ان میں دہشتگردی ایک مرکزی مسئلہ ہے انہوںنے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے بھارت پاکستان اور دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ اسی بنیاد پر رشتے قائم کر نا چاہتے ہیں انہوںنے کہاکہ ملک کے زیادہ تر لوگ پاکستان کو ایک اچھے پڑوسی کی طرح دیکھناچاہتے ہیں ہم پاکستان کے ساتھ وہی کر نا چاہیں گے جو ہم دیگر ممالک کے ساتھ کر تے ہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ اس میں بہت ساری رکاوٹیں ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ رکاوٹیں کیا ہے ان رکاوٹوں کو دور کر نے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ کیا بھارت اور پاکستا ن کو ایک دوسرے سے دور رہنا چاہیے خارجہ سیکرٹری نے بتایا کہ میرے خیال میں بھارت کا ایسا کوئی وزیر اعظم نہیں ہے جس نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش نہ کی ہو موجودہ سرکاری اس سلسلے میں مخلصانہ کوششیں کررہی ہیں دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ نہیں رہناچاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…