پیانگ یانگ(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی سخت پابندیوں کے محض چند گھنٹوں بعد ہی شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائل سمندر میں داغ ڈالے۔خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے جنوبی کوریا کے محکمہ دفاع کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا کے مشرقی ساحل پر 6 میزائل داغے گئے جو سمندر میں تقریباً 100 سے 150 کلومیٹر اندر گرے۔اے ایف پی کے مطابق عالمی دباؤ کے باوجود دفاعی طاقت کا محدود مظاہرہ شمالی کوریا کا ایک معمول بنتا جارہا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربوں کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں برس جنوری میں جوہری تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے اتفاق رائے سے شمالی کوریا پر نئی سخت پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد منظور کی۔ان پابندیوں کے تحت شمالی کوریا کے 16 افراد اور 12 مختلف تنظیموں کو بلیک لسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں سے باہر جانے یا آنے والے کسی بھی جہاز یا کشتی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ماہرین نے ان پابندیوں کو دو دہائیوں کے دوران اب تک کی سب سے سخت پابندیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نفاذ سے خطے میں مزید تناؤ مزید بڑھے گا۔یاد رہے کہ رواں برس 6 جنوری کو شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کے پہلے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا تھا۔ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد شمالی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ امریکا کی سفاکانہ پالیسیوں سے بچنے کے لیے اپنے جوہری پروگرام کو مزید طاقتور بنانے کا عمل جاری رکھیں گے اور جب تک امریکا اپنے جارحانہ موقف سے باز نہیں آتا، شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔حکومتی بیان میں مزید کہا گیا کہ جب تک شمالی کوریا کی خود مختاری پر آنچ نہیں آتی، وہ ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے فرائض انجام دیتا رہے گا۔ہائیڈروجن بم کے تجربے پر امریکا نے سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے شمالی کوریا کی جانب سے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کی تھی۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا خطے میں اپنے اتحادیوں کی حفاظت اور دفاع جاری رکھے گا اور شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دے گا۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اپنا تیسرا ایٹمی تجربہ فروری 2013 میں کیا تھا۔اس تجربے کے بعد شمالی کوریا کو عالمی برادری بالخصوص امریکا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور عالمی سطح پر اس کے تعلقات مزید خراب ہوگئے۔شمالی کوریا پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں 2006 سے عائد ہیں۔
اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کا جواب، شمالی کوریا نے مزید کئی میزائل داغ ڈالے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
آئی سٹل لو یو
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی



















































