انقرہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے مشیر دفاع بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب شام میں داعش کے خلاف فضائی آپریشن کے لیے تیار ہے ،ترکی سے داعش کے خلاف کبھی بھی حملے شروع ہوسکتے ہیں۔داعش کی سرکوبی کیلئے قائم امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے وزراء خارجہ نے دو ہفتے قبل شام میں بری فوج داخل کرنے پرغور کیا تھا مگر ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایک انٹرویو میں جنرل عسیری نے کہاکہ دو ہفتے قبل برسلز میں ہونے والے اعلٰی سطح کے اجلاس میں ہم نے شام میں زمینی فوج داخل کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس حوالے سے شام میں داخل کی جانے والی فوج کی تعداد، داخلے کے مقام اور طریقہ کار پرغور کیا گیا تھا مگر ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔جب بھی عالمی اتحاد داعش کے خلاف شام میں فوجیں اتارے گا سعودی عرب اس کا ساتھ دے گا، سعودی دفاعی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ملک شام میں داعش کے خلاف فضائی حملوں کے لیے کسی بھی وقت ترکی کے انجیرلیک فوجی اڈے سے آپریشن شروع کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ترکی کے اس فوجی اڈے پر سعودی عرب کے چار بمبار طیارے ایک ہفتہ قبل پہنچا دیے گئے تھے مگر ہمارے طیاروں نے ابھی تک فضائی حملوں میں عملا حصہ نہیں لیا ہے
سعودی عرب کا داعش کیخلاف فضائی آپریشن کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
-
پولیس افسر کی تھانے میں لڑکی سے زیادتی ‘پورا تھانہ معطل، ایس ایچ او سمیت 2 سب انسپکٹروں اور 8 اے ای...



















































