اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 26 فیصد ، چاول، دودھ ، چینی ، پنیر، سبزیاں ، گھی، چکن اوردرآمد گوشت کی قیمتوں میں ایک چوتھائی کمی کردی گئی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں جہاں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، وہیں سعودی عرب میں چاول ، دودھ ، چینی اورسبزیوں کی قیمتوں میں 26 فیصد کمی ہوئی ہے۔سعودی عرب میں تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں واضح کمی آئی ہے، سعودی وزارت تجارت اور صنعت کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں جنوری میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 26 فی صد کمی دیکھنے میں آئی۔ چاول، دودھ، چینی، پنیر، سبزیاں ، گھی، چکن اوردرآمد گوشت کی قیمتوں میں ایک چوتھائی کمی ہوئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس سال موسم سے فصلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اس لیے غذائی اشیاء کی رسد میں بھی کمی نہیں آئی۔
فاسٹ باؤلر محمد آصف نے آفریدی کی کپتانی پر کون ساسوالیہ نشان ڈال دیا
تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد سعودی حکومت کا ایسا اقدام جس کا آپ پاکستان میں صرف تصور ہی کرسکتے ہیں
2
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں